(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے کی مذموم سازشیں کی جاتی ہیں جن میں شہریوں کی بلا جواز گرفتاریاں اورالقدس سے بے دخلی کی سزائیں دی جاتی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیل میں قابض صہیونی حکومت کی جانب سے اپریل 2022 کے آغاز سے اب تک 15 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ اور پرانےبیت المقدس شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہےجس کے نتیجے میں یہ افراد اگلے 6 ماہ تک القدس میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ قابض حکام ہر سال ماہ رمضان کے اختتام پر فلسطینی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کو مسجد اقصیٰ میں عید الفطر کی خوشیاں منانے سے روکنے کیلیےاس طرح کے حربےاستعمال کرتی ہےجن میں بغیر کسی وجہ کے فلسطینیوں کی گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔