(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے صہیونی حکام کو خبردار کیا ہے ’’کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے ایک ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہےاگر دشمن اسے پار کرے گا تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل کے فلیگ مارچ کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام جنوبی مارچ روک کر ملک کو کشیدگی اور جنگ سے بچا سکتے ہیں۔
تحریک حماس نے صہیونی حکام کو خبردار کیا ہے ’’کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے ایک ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہےاگر دشمن اسے پار کرے گا تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔
یاد رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی آباد کاروں نے 1967 کی جنگ میں بیت المقدس کے قدیم علاقے پر قبضہ کرلیا تھا اور 29 مئی بروز اتوار وہ اسی قبضے کی سالگرہ کی یاد میں فلیگ مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ بڑا اشتعال انگیز مارچ مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے قدیمی محلے کی تنگ گلیوں سے گزرتا ہوا مسجد اقصی پہنچے گا جہاں یہودی آباد کار تلمودی عبادات ادا کریں گے۔