• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی حریف کے مقابلےسے انکارپر محمد العوضی کو غزہ کے شہریوں کا خراج تحسین

جمعرات 03-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی حریف کے مقابلےسے انکارپر محمد العوضی کو غزہ کے شہریوں کا خراج تحسین
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں شہریوں نے محمد العوضی کو اس اعلیٰ اقدام پر بھر پور خراج تحسین پیش کر تے ہوئے بل بورڈ پر فلسطین کے جھنڈے اور کویت کے جھنڈے کے ساتھ العوضی کی تصویرآویزاں کی ہے اورالعوضی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، "فلسطین کو بہادروں پر فخر ہے۔”

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں  شہر کے مرکز السرایا چوراہے پر ایک بہت بڑا بل بورڈ جس پر 14 سالہ کم عمر  کویتی ٹینس کھلاڑی محمد العوضی کی تصویر سجائی گئی جس نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا کہ جب اسے اطلاع دی گئی کہ اس کا حریف ایک صہیونی کھلاڑی ہے۔

غزہ میں شہریوں کی جانب سے محمد العوضی کو  اس اعلیٰ اقدام پر بھر پور خراج تحسین پیش کر تے ہوئے بل بورڈ پر فلسطین کے جھنڈے اور کویت کے جھنڈے کے ساتھ العوضی کی تصویرآویزاں کی گئی ہے اورالعوضی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے، "فلسطین کو بہادروں پر فخر ہے۔”

کویت کی پارلیمنٹ کے رکن، اسامہ الشہین نےبھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "کویت کے ہیرو محمد العوضی کو صہیونیوں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے کو معمول پر لانے سے انکار پر سلام اور شکریہ۔”

کویت نے طویل عرصے سے فلسطین کے حامی سخت مؤقف کو برقرار رکھا ہے، اور اس نے قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے انکار کر دیا ہےاس کے علاوہ کویتی وزیر تعمیرات عامہ، رانا عبداللہ الفریس نے بھی دسمبر میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں تجارتی جہازوں کے ‘اسرائیل’ سے سامان لے جانے اور کویت کے علاقائی پانیوں میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Tags: بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹخراج تحسینصہیونی کھلاڑیغزہمتحدہ عرب اماراتمحمد العوضیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.