(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی نیشنل سائبر اتھارٹی کے سابق سربراہ یگال اونا نےاپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ قابض پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکرز نے متحدہ عرب امارات کے خلاف زیادہ تر سائبر حملے کیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے قابض صہیونی ریاست اسرائیل سےمتعدد سائبر حملوں کے الزامات کے بعداسرائیل نے ایک تصدیقی بیان میں ان حملوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
صہیونی نیشنل سائبر اتھارٹی کے سابق سربراہ یگال اونا نےاپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ قابض پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکرز نے متحدہ عرب امارات کے خلاف زیادہ تر سائبر حملے کیےجن میں قابض پولیس نے ان سائبر حملوں کے ماخذ کی چھان بین کے بعد سائبر اتھارٹی کو آگاہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا گیا۔
یگال اونا نےاپنے بیان میں کہا کہ ابوظہبی کی شکایت پر "اسرائیل” کے پاس موجود ڈیٹا کے پس منظر میں شکایت درج کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ زیادہ تر الیکٹرانک حملے مقبوضہ علاقوں کے اندر سے کیے جاتےرہے ہیں جس کے بعد پولیس کی تحقیق اور حاصل کردہ جانچ پڑتال سے ابو ظہبی کی شکایت کی تصدیق ہو گئی ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زایدالنہیان نے صہیونی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے اور 10 ارب ڈالر کا کچھ حصہ سائبر اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو دیا جائے گا۔