(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوجیوں کے مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم کے نتائج خودکشی میں اضافے کی صورت آئے روز سامنے آتےرہتے ہیں اسی طرح اسرائیلی فوجی بھی نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھاکر خودہی ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں جس کے اعتراف میں صیہونی ذرائع نےاپنے فوجیوں کے درمیان ڈپریشن اور بےچینی کی وجہ استقامتی قوتوں کا خوف بتایا ہے۔
اسرائیلی عبرانی نشریاتی ادارے کان کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں فوجی اہلکارومیں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر صرف 6 ماہ کے دوران صہیونی فورسز کے 11 سپاہیوں نے خود کو ہلاک کر لیا ہے یہ شرح 2021ء میں 9 سے بڑھ کر 11 تک پہنچی ہے جس میں مزید اضافے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔
صیہونی فوج میں خودکشی کے حوالے جاری اس رپورٹ سے متعلق افرادی قوت کے شعبے کے سربراہ یانیف عاشور نےتشویش کا اظہار کیا ہے اوراسےنفسیاتی صحت سے متعلق پیچیدگیوں کا نام دیا ہےاور موجودہ اسرائیلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ تشویشناک حد تک بڑھتی ہوئی خودکشی کے اسباب پر غور کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کریں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کے مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم کے نتائج خودکشی میں اضافے کی صورت آئے روز سامنے آتےرہتے ہیں اسی طرح اسرائیلی فوجی بھی نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھاکر خودہی ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں جس کا اعتراف کرتے ہوئے صیہونی ذرائع نےاپنے فوجیوں کے درمیان ڈپریشن اور بےچینی کی وجہ استقامتی قوتوں کا خوف بتایا ہے۔