(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں "صفا” اڈے سےہتھیاروں کی گنتی کے عمل کے دوران ان دستی بموں اور لانچر کی چوری کا علم ہوتے ہی صہیونی فوج کے درمیان ہل چل مچ گئی اور شبہے میں 5 اسرائیلی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی ناکہ بندی کےشکار غزہ کی پٹی کے محصور علاقے کے نزدیک واقع صفا نامی صہیونی فوجی اڈے سے کئی دستی بموں اور گرینڈ لانچر کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد صہیونی فوج نے چھان بین شروع کر دی ہے اور شبہے میں 5 اسرائیلی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں "صفا” اڈے سےہتھیاروں کی گنتی کے عمل کے دوران ان دستی بموں اور لانچر کی چوری کا علم ہوتے ہی صہیونی فوج کے درمیان ہل چل مچ گئی تاہم اس معاملے کی تحقیق کےلیے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہےکہ کیس کی تفتیش کی جارہی ہے جیسے ہی تحقیقات مکمل ہو جائیں گی اس کے نتائج ملٹری پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔