(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ ان کا یہ اقدام فلسطینیوں کی دیرینہ کوششوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے اور قابض افواج کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف روا رکھی جانے والی غیر منصفانہ انتظامی حراست کو ختم کرنے کے لیےہم آخری حد تک جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی جیلوں میں قید تقریباً 500 فلسطینی اسیر نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف احتجاج کو19ویں روز بھی جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اپنی غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھنے کے خلاف یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے کہ جب تک ہمارے حقوق مان نہیں لیے جاتے اور ہمیں بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں سے آزادی نہیں دی جاتی۔
فلسطینی قیدیوں کی اس مہم کے وکلاءکا کہنا ہے کہ اسیران کے اس بائیکاٹ میں انتظامی نظر بندی کے حکم کو برقرار رکھنے کے لیے ابتدائی سماعتوں کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت اور بعد میں سیشن شامل ہیں۔
اسیران نے اپنے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا یہ اقدام فلسطینیوں کی دیرینہ کوششوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے اور قابض افواج کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف روا رکھی جانے والی غیر منصفانہ انتظامی حراست کو ختم کرنے کے لیےہم آخری حد تک جائیں گے۔ "