(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ حملہ آور فلسطینی خاتون نے مسجد الابراہیمی کے قریب تعینات بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجیوں پرچاقو سے وار کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے الخلیل میں مسجد الابراہیمی کے قریب قابض صہیونی فوج نے ایک 24 سالہ فلسطینی خاتون ماہا کاظم عوادکو صہیونی اہلکاروں پر چھرا گھونپنے کی کارروائی کے الزام میں گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔
قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ حملہ آور فلسطینی خاتون نے مسجد الابراہیمی کے قریب تعینات بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجیوں پرچاقو سے وار کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے قابض فوج نے ان پر گولیاں چلائیں اور نتیجے میں خاتون کی شہادت ہوئی،البتہ حملے کے نتیجے میں ایک صہیونی اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ایک ہی روز میں قابض صہیونی فوج نے 2 فلسطینی خواتین کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیا ہے جبکہ صہیونی چھاپوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔