(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے احمد مصطفیٰ کے خاندان پر بھی تشدد کیا اور روائیتی توڑ پھوڑ کر تے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایاجس پر اہل علاقہ کے ساتھ مل کراحمد مصطفیٰ کراجا کے اہل خانہ نے اسرائیلی جیل کےسامنے صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی دھرنہ دیا۔
مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے رام اللہ میں قابض صہیونی فوج نے سابق فلسطینی قیدی احمد مصطفیٰ کراجا کو ان کے گھر میں داخل ہو کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بغیر وجہ بتائےاحمد کو دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض فوج نے احمد مصطفیٰ کراجا کے خاندان پر بھی تشدد کیا اورروائیتی توڑ پھوڑ کر تے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایاجس پر اہل علاقہ کے ساتھ مل کراحمد مصطفیٰ کراجا کے اہل خانہ نے اسرائیلی جیل کےسامنے صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی دھرنہ دیا۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیل کے سامنے سابق فلسطینی قیدی کے خاندان کا دھرنہ جاری ہے اور شرکاء کی جانب سے احمد کی بلا جواز گرفتاری سے رہائی کی اپیل کی جارہی ہے۔