(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسافر یطا مقبوضہ مغربی کنارے کے سب سے دور دراز اور کم آبادی والے17 فلسطینی دیہاتوں پر مشتمل علاقہ ہے جو صہیونی حکام کے زیر تسلط ایریا C اور مکمل اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کے کنٹرول میں ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج نےالخلیل کے علاقے مسافر یطا کمیونٹی کے خربہ شعب البطم میں فلسطینی خاندانوں کے آٹھ مکانات مسمار کر دیے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نےفلسطینی جبارین خاندان کی ملکیت کے یہ گھر جن میں رہائش پزیر بچے اور خواتین بھی تھے بغیر کسی نوٹس کے غیر قانونی قار دے کر انہدامی کی کارروائی کی اورانہیں گرادیاجس کے بعد 28 سے زائد افراد پر مشتمل یہ آٹھ فلسطینی خاندان اپنے آبائی گھروں سے محروم کر دیے گئے
خیال رہے کہ مسافر یطا مقبوضہ مغربی کنارے کے سب سے دور دراز اور کم آبادی والے17 فلسطینی دیہاتوں پر مشتمل علاقہ ہے جس کی آبادی 1،100 تک ہےیہ علاقہ صہیونی حکام کے زیر تسلط ایریا C اور مکمل اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کے کنٹرول میں ہے۔