(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں کے گھروں اور دکانوں پر چھاپے مار کر بغیر کسی جرم کے انہیں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار اور تشددکا نشانہ بناتی ہےاور تلاشی کے دوران ان کی قیمتی گھریلو اشیاء کی چوری سمیت املاک کا نقصان بھی معمول کی بات بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے متعلقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پرقابض اسرائیلی فوج نےچھاپہ مار مہم کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 13 فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ شہر کے شمال مشرق میں واقع حزما قصبہ میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کواس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے گھروں میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھےجبکہ الطور سے 6 اور العیسویہ سے صہیونی فوج نے چھاپے مار کر دو بھائیوں سمیت 7 فلسطینیوں کوان کے گھروں سے تلاشی کے بہانے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پرفلسطینی شہریوں کے گھروں اور دکانوں پر چھاپے مار کر بغیر کسی جرم کے انہیں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار اور تشددکا نشانہ بناتی ہےاور تلاشی کے دوران ان کی قیمتی گھریلوں اشیاء کی چوری سمیت املاک کا نقصان بھی معمول کی بات بن چکی ہے۔