(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی کیمپ میں صہیونی جارحیت کے مقابلےکے دوران قابض فوج پرجوابی حملے میں صہیونی فوجی زخمی بھی ہوئےتاہم فیلڈ کمانڈر احمد السعدی سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک فیلڈ کمانڈراحمد السعدی شہید ہو گئے۔
جنین میں اسلامی جہاد کے بریگیڈ کے بیان کے مطابق فلسطینی کیمپ میں صہیونی جارحیت کا مقابلہ کیا گیااورجوابی کارروائی میں قابض فوج پر حملے میں صہیونی فوجی زخمی بھی ہوئےتاہم فیلڈ کمانڈر احمد السعدی سراور سینے میں گولیاں لگنے سے ہسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے۔
جنین پناہ گزین کیمپ پر صہیونی حملے کے دوران 10 کے قریب فلسطینی بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، ان میں سے دو افراد کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں اور حالت تشویش ناک ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔