(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ سال کی طرح رمضان المبارک کے مہینے کی شروعات میں کچھ دن باقی ہیں جب صہیونی فورسز نے فلسطینی شہریوں پرمسجد اقصیٰ سے دور رہنے کی بے جا پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے فلسطینی شہری عمر عودہ جن کا تعلق فلسطینی علاقے قلنسوا سے ہے کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ مسجد اقصیٰ سے عبادت کر کے نکل رہے تھے ۔
قابض فوج نے نوجوان کواسرائیلی پولیس کے حوالے کردیا جہاں اسے 5 گھنٹوں حوالات میں بند رکھ کر 6 ماہ تک مسجد اقصٰی میں داخل نہ ہونے کی جبری پابندی عائد کر نے کے بعد رہا کیا گیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس ماہ صیام میں صہیونی شر پسندعناصر کی جانب سے مسجد اقصیٰ پہنچنے والے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد اور اسرائیلی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجےمیں غزہ سے حماس کے کارکان نے مداخلت اور مزاحمت کی کارروائیاں کیں، اس سال بھی جب رمضان المبارک کے مہینے کی شروعات میں کچھ دن باقی ہیں صہیونی فورسز نے فلسطینی شہریوں پرمسجد اقصیٰ سے دور رہنے کی بے جا پابندیاں عائد کر نا شروع کر دی ہیں جس کے ذریعے آنے والے دنوں میں پھر ایک بار خطرہ ہے کہ صہیونی حکام فلسطینیوں پر مظالم کا نیا منصوبہ ترتیب دے رہے ہیں۔