(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شامی ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے دمشق پر فائر کیے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا، جو گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے تھےجبکہ ان حملوں میں ایک شامی فوجی شہید اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے ملک شام پر متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس میں صہیونی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں بعض اہداف پرمیزائل حملے کیے۔
صہیونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائل کے جواب میں یہ حملے کیے ہیں جبکہ شام کےسرکاری نشریاتی زدارے کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ پہلے اسرائیل نے دمشق کے اطراف کے اہداف کو نشانہ بنایا تھااور طیارہ شکن میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
صہیونی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” رات کے وقت شام کی جانب سے فائر کیے گئےطیارہ شکن میزائل کے جواب میں، ہم نے ابھی شام میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں ریڈار اور طیارہ شکن بیٹریاں بھی شامل ہیں۔”
شامی ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے دمشق پر فائر کیے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا، جو گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے تھےجبکہ ان حملوں میں ایک شامی فوجی شہید اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل شام کے اندر مختلف اہداف پر اب تک سینکڑوں حملے کر چکا ہے تاہم ان حملوں کو تسلیم نہیں کرتا ہےحالانکہ ماضی میں اس نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ اس نے لبنان کی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔