(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف چھاپے اور حراستی مہم کے نتیجے میں نہتے اور بے گناہ شہریوں پرمظالم ڈھارہی ہے اور گھروں سے اغوا کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کررہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین اسرائیلی قابض فوج نے گذشت روز مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے 16 فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی مسلح اہلکاروں نے الخلیل سے صہیونی زندانوں میں رہائی کیلیے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی خلیل عوادہ کے بھائی ایاد عودہ کو حراست میں لے لیااور انہیں شدید تشدد کیا جبکہ حماس کے سرکردہ رکن خدر الحروب، اسماعیل الحروب، خلیل الحروب، توفیق الحروب سمیت ان کے بھائی خدرالحروب کو حراست میں لے لیا۔
صہیونی فوج نے اریحہ کے علاقے سے بھی، عیسیٰ، یوسف، محمد دیب الحرب سمیت متعدد سابقہ قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا،اس دوران اسرائیلی فورسز نے ایاد عوادہ اور حماس کے رکن بھائیوں خدر، عیسیٰ اور یوسف الحرب کو حراست میں لینے اور پوچھ گچھ کے کئی گھنٹے بعد رہا کردیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مرشد محمد الزقیق کو ان کے تین بیٹوں محمد، محنداد اور ماجدی سمیت بیت عمر کے قصبے سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیاجبکہ جنین سے مصلیہ اور قبطیہ کے قصبوں پر چھاپے مارے اور سابق اسیران سالم ابو الرب اور امجد الدمونی کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔
قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وائل سبطا اور اسماعیل محسن کو حراست میں لیا جبکہ طولکرم کے قصبے فرعون میں خواتین سمیت متعدد کارکنوں پر حملہ کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف چھاپے اور حراستی مہم کے نتیجے میں نہتے اور بے گناہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور گھروں سے اغوا کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔