• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے ہاتھوں قیدیوں کے گھروں کی مسماری، مزاحمت پر5 فلسطینی زخمی 

منگل 26-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج کے ہاتھوں قیدیوں کے گھروں کی مسماری، مزاحمت پر5 فلسطینی زخمی 
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی بلدیہ آئے روز پرصہیوی فوج پر حملے کا شبہ ظاہر کر کے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کرتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سلفیت  گورنری کے قصبے قراوۃ بنی حسن میں صہیونی جیلوں میں قیدفلسطینی قیدیوں یوسف عاصی اوریحییٰ مرعی  کے گھروں کو مسماری سے روکنے کے لیے علاقہ مکینوں نے مزاحمتی اقدام اٹھایا اورقابض فوج کو واپس جانے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی اور براہ راست فائرنگ سے پانچ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

واضح رہے  کہ دونوں فلسطینی قیدیوں یوسف عاصی اور یحییٰ مرعی پر اسرائیلی حکام نے 29 اپریل کو ایریل صہیونی  بستی میں ایک سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کرجہنم واصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

قابض فوج نے سلفیت گورنری میں فلسطینی قیدیوں کے گھروں کی مسماری جاری رکھی اور مکینوں کو زدوکوب کیا، اسرائیلی بلدیہ آئے روز پرفوج پر  حملہ کرنے کا شبہ ظاہرکر کے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کرتی رہتی ہے جس کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کی کھلم کھلا مذمت کرتی ہیں اور ان اقدامات کو فلسطینیوں کیلیے  "اجتماعی سزا” قرار دیتی ہیں۔

Tags: سلفیتصہیونی جیلقابض اسرائیلی فوجقراوۃ بنی حسنمقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.