(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض حکام کی جانب سے صہیونی فوج کو یہ اختیارات حاصل ہیں کہ وہ صرف شک کی بنیاد پر کسی بھی فلسطینی کو تشدد کر کے حراست میں لے سکتی ہےاس کے علاوہ قابض فورسز جب چاہے فلسطینیوں کو تفتیش کے بہانے نامعلوم خفیہ مقامات پر منتقل کر کےتشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی قابض فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان طارق مالی کواس وقت گرفتار کر لیا کہ جب وہ رام اللہ کے قریب صہیونی فوجی چوکی سے گزر رہا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے اسلحے کی بنیاد پر فلسطینی کو مارا پیٹا اور تلاشی لی جبکہ تلاشی کے دوران کسی قسم کی ممنوعہ شے بر آمد نہ ہونے پر بھی نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ قابض حکام کی جانب سے صہیونی فوج کو یہ اختیارات حاصل ہیں کہ وہ صرف شک کی بنیاد پر کسی بھی فلسطینی کو تشدد کر کے حراست میں لے سکتی ہےاس کے علاوہ قابض فورسز جب چاہے فلسطینیوں کو تفتیش کے بہانے نامعلوم خفیہ مقامات پر منتقل کر کےتشدد کا نشانہ بناتی ہے۔