(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عاصم افتخار نے عالمی برادری سے اسرائیلی قبضے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام و حکومت کےساتھ ہے اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے والوں کو خاموش کروانےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں الجزیرہ نیوز چینل کی فلسطینی صحافی کوشہید کیے جانے کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ صحافی شیریں ابوعاقلہ کو جنین پناہ گزین کیمپ میں کوریج کے دوران صہیونی فوج نے گولی ماری جس کے نتیجے میں ان کی شہادت پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اسرائیلی قبضے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام و حکومت کےساتھ ہے اور اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے والوں کو خاموش کروانےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ الجزیرہ کی معروف صحافی شیریں ابو عاقلہ کو بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کیمپوں پر صہیونی فوج کے حملوں کی کارروائی کی کوریج کے دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔