(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی بچے کے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی اور اس کے خاندان کو ہراساں کر نے کیلیے ان کے سامنے بچے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی بچہ شدید زخمی ہو گیا تاہم قابض فوج نے بچے کو اسکی شہادت تک والدین کےحوالے نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر اسلحہ بردار قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران متعدد افراد کو وحشیانہ تشدد کیا اور ایک 14 سالہ فلسطینی بچے کوگولیاں مار کر شہید کردیا۔
صہیونی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والا فلسطینی بچہ جس کی شناخت محمد شحادہ کے نام سے ہو ئی ہے کے گھر میں داخل ہو کرلوٹ مار کی اور اس کے خاندان کو ہراساں کر نے کیلیے ان کے سامنے بچے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی بچہ شدید زخمی ہو گیا تاہم قابض فوج نے بچے کو اسکی شہادت تک والدین کےحوالے نہیں کیا۔
قابض فوج کی اس جارحانہ کارروائی کے باعث مشتعل فلسطینی باشندوں نے گلیوں میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور فوج پر شدید سنگ باری کی جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فوج نے بھی فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور بھاری مقدار میں آنسوگیس کی شیلنگ سے مظاہرین کا منتشر کر نے کی کوشش کی۔