(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی گولیوں سے بری طرح زخمی فلسطینی بچے کو بچانے کی ڈاکٹرز نےبھرپور کوشش کی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےبچہ آج صبح ہسپتال میں چل بسا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے جنین میں شمال مغربی حصے میں کفر دان میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری محاصرے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں،زخمیوں میں ایک 17 سالہ فلسطینی بچہ شوکت کمال عابد تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ صہیونی فوج کی گولیوں سے بری طرح زخمی فلسطینی بچے بچانے کی ڈاکٹرز کی بھرپور کوشش کے باوجود بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےآج صبح ہسپتال میں چل بسا۔
قابض فوج کے جنین میں اس پر تشدد حملے میں اب تک 19 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں کو صہیونی فوجیوں نے گھروں سے گرفتار کر کے نامعلوم تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا ہے۔