(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیاں جھڑپوں میں نہتے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں قابض فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں ہیں بعدازاں یہ زخمی شہری ہسپتالوں میں شہید ہوئے ہیں۔
قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں پر جاری مظالم میں شدت کے بعد گذشتہ پیر کو فلسطینی شہر جنین کے علاقے الیامون سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان لطفی اللبدی صہیونی فوج کی فائرنگ سے بری طرح زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے نوجوان کی ززندگی بچانے کی بہت کوشش کی تاہم 4 روز کی مسلسل کوشش کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مظلوم فلسطینی بچہ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
قابض ریاست میں صہیونی فوج کی دہشت گردی کے ہاتھوں رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ایک درجن سے زائد نہتے فلسطینی شہریوں کی زندگیاں بغیر کسی جر م کے چھینی جا چکی ہیں اور اقوام عالم اسرائیلی جابر حکمرانوں کے آگے سر جھکائے ہوئے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔