(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا اوراس بہانے جامہ تلاشی کے دوران کسی مشتبہ شئے کے برآمد نہ ہونے کے باوجود اسے وحشیانہ تشدد کیا اور کچھ دیر بعد جانے کو کہا، جیسے ہی فلسطینی کچھ دور پہنچا اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں نابلس کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی حصے میں بیت فوریک چیک پوسٹ سے گزرتے ایک فلسطینی نوجوان پرفائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
قابض فوج نے نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا اوراس بہانے جامہ تلاشی کے دوران کسی مشتبہ شئے کے برآمد نہ ہونے کے باوجود اسے وحشیانہ تشدد کیا اور کچھ دیر بعد جانے کو کہا، نوجوان کے کچھ ہی فاصلے تک جانے پر اسے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیابعد ازاں اطراف کے فلسطینی باشندوں نے زخمی فلسطینی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی طبی امداد جاری ہے۔
یاد رہے کہ قابض صہیونی فوج فلسطینی علاقوں پر حملے اور شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر تشدد اورگرفتاری کی کارروائیاں کرتی رہتی ہے اور حراست میں لیے گئے افراد کو انتظامی پالیسی کے تحت نامعلوم مقامات پر بدترین سزائیں دی جاتی ہیں۔