(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےگھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا جبکہ گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین سمیت بچوں کو ہراساں کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل میں مسلح قابض فوج نے آج صبح سرچ آپریشن کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر بیت اللحم میں چار فلسطینی نوجوانوں لیث الاطرش، جادمعا ،علاء، علاء خالد ابو سمور اور حسن علی طقطقہ کو حراست میں لے لیا۔
قابض صہیونی فوج نے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزامات میں گرفتار کیا جبکہ فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اوربچوں کو ہراساں کر نے کے ساتھ ساتھ گرفتار شدگان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت مقدس میں غاصب صہیونی فوج بغیر کسی وجہ کے فلسطینی گھروں پر چھاپے مار کر نہتے شہریوں کو گرفتار کر کے انتظامی حراست کی ناجائز پالیسی کے تحت ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھتی ہے اور ان قیدیوں کو رہائی نہ دینے کیلیےاسرائیلی عدالتوں سے ان کے مقدمات کی سماعتوں میں بلا جواز توسیع کے حکم نامے جاری کرواتی ہے