(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو ہراساں کیا اور دوبہنوں سمیت تین فلسطینیوں پرمزاحمت کی پاداشخون خوار کتے چھوڑ دیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ مغربی کنارے میں بیت الحم کے مقام پرفلسطینیوں کے کیسان نامی قصبے میں قابض صہیونی فوج نے کسانوں اورچرواہوں پر حملہ کر کے درجنوں فلسطینی باشندوں کو بری طرح زخمی کر ڈالا جبکہ چرواہوں کو نقصان پہنچانے کیلیے ان کے ریوڑ بھی اٹھا کر لے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو ہراساں کیا اور دو بہنوں سمیت تین فلسطینیوں پر مزاحمت کی پاداش میں خو نخوار شکاری کتے چھوڑ دیے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض حکمرانوں کی جانب سے ایک سوچے سمجھےمنصوبے کے تحت صہیونی غیر قانونی بستیوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہےاور روزانہ کی بنیاد پر مقامی فلسطینیوں کے لیے رہائش اور روز گار کو محدود سے محدور کیا جارہا ہے تاکہ مقامی آبادی خود ہی اپنے علاقے چھوڑنے پر مجبور ہو جائے۔