(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شام کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صہیونی فوج کے ان حملوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم شامی دفاعی نظام نے متعدد میزائل ہوا میں ہی ناکارہ بنادیے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی جانب سےایک مرتبہ پھر ملک شام کے دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنایا گیا اور دمشق کی حدود میں جنوبی حصے پر اسرائیل فضائیہ نے شیل داغے۔
شام کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صہیونی فوج کے ان حملوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم شامی فضآئیہ کے دفاعی نظام نے متعدد میزائل ہوا میں ہی ناکارہ بنادیے اورشامی فوج یا شہریوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے شام میں طیارہ شکن بیٹریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس سے قبل نوفروری کو اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کیے تھے۔