(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے میں نمازیوں پر ہلہ بول دیااور تشدد کے باعث پھیلتی افرا تفری کو بڑھنے سے روکنے کیلیے ربر کی گولیوں اورآنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے جمعتہ الوداع کی صبح ہی مسجد اقصیٰ کے صحن میں فلسطینی روضے داروں پرجارحیت کا مظاہرہ کیا گیا اور بے گناہ مسلمانوں کو تشدد کانشانہ بنایاجس کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین زبردست جھڑپوں کا آغاز ہوگیا جس میں کم سے کم 42 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے میں نمازیوں پر ہلہ بول دیااور تشدد کے باعث پھیلتی افرا تفری کو بڑھنے سے روکنے کیلیے ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔
اس کے علاوہ قابض فوج نے زخمیوں کی امداد کے لیے مسجد میں موجود فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کو بھی زخمی ہو نے والے فلسطینیوں کے نزدیک جانے سے روک دیا۔