(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوانوں کے والد نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں نے گھر میں داخل ہو کر املاک کو شدید نقصان پہنچایا اورگھر کی قیمتی اشیاء کی لوٹ مارکرتے ہوئے چاروں بیٹوں کو وحشیانہ تشدد کیا اور گرفتارکرکے اسرائیلی تفتیشی مرکز لے گئے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر سے تعلق رکھنے والے سابق فلسطینی قیدی ابراہیم الشیخ کے گھر پرپر تشدد چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے چار بیٹوں کو بری طرح تشدد کیااوربغیر کسی جرم کے حراست میں لے لیا۔
ابراہیم الشیخ نے بتایا کہ مسلح صہیونی اہلکاروں نے ان کے گھر میں داخل ہو کر املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور گھرکی قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کرتے ہوئے چاروں بیٹوں کووحشیانہ تشدد کرتے ہوئے فوجی گاڑیوں میں ڈال کراسرائیلی تفتیشی مرکز لے گئے۔
سابق فلسطینی قیدی کے بیٹوں کی گرفتاری کے بعد علاقہ مکینوں اور فلسطینی سماجی کارکانان کیجانب سے اسرائیلی جیل کے سامنے مظاہرے کیے جارہے ہیں اور مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بے گناہ فلسطینی نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاری فوری ختم کی جائے۔