(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) طبی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی گولیوں سے فلسطینی بچے کی آنکھ متاثر ہوئی ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہےجبکہ دیگر زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج نے رام اللہ کے مغرب میں بیت لقیا قصبے میں ایک آٹو پارٹس کی دکان پر چھاپہ مار کر بغیر کسی جرم فلسطینی دکاندا ر کو تشدد کا نشانہ بنایااور گرفتار کر کے نامعلوم مقامپر منتقل کر دیاجس کے بعد علاقہ مکینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینیوں پربھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری دم گھٹنے کی شکایت سے بے ہوش ہو گئے جبکہ قابض فوج کی براہ راست ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں سے ایک بچے سمیت تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی گولیوں سے فلسطینی بچے کی آنکھ متاثر ہوئی ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہےجبکہ دیگر زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔