(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شامی حکام نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی فضائی جارحیت ہے کہ اس نے شامی علاقے پر فضائی حملہ کیااور طرطوس کے علاقے پر کئی میزائل داغے جس سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے ایک بار پھر ملک شام کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی طرطوس میں میزائل حملہ کیا، یہ حملہ صبح 6:30 بجے کے قریب الحمدیہ قصبے کے قریب کیا گیا جس میں ایک پولٹری فارم تباہ ہوا جبکہ 1 خاتون سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شامی حکام کے مطابق صہیونی فوج نے حملہ بحیرہ روم سے لبنان کے شمالی شہر طرابلس کے مغرب سے کیا،شامی حکام نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی فضائی جارحیت ہے کہ اس نے شامی علاقے پر فضائی حملہ کیااور طرطوس کے علاقے پر کئی میزائل داغے جس سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک شام میں 2011 میں خانہ جنگی کے بعد سے قابض اسرائیل نے یہاں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جس میں شامی حکومت کے دستوں کے ساتھ ساتھ ایران کی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہےجبکہ گذشتہ ماہ بھی دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صہیونی حملوں کےنتیجے میں اس کے رن وے ہفتوں تک ناقابل استعمال رہے۔