(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جنگی طیاروں نے درمیانی شب غزہ کی پٹی پران حملوں میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کےمرکز پر کئی میزائل داغے جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔
قابض ریاست اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےمحصور علاقے غزہ کی پٹی میں شہری آبادی سمیت کئی مقامات پر حماس کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے درمیانی شب غزہ کی پٹی پر حملوں میں زیتون نامی علاقےمیں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے عیسیٰ البطران مرکز پر کئی میزائل داغے جس سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے بھی دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایک روز قبل غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا تھا جو ایک کھیت پر گرا تھا البتہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔