(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)رواں سال قابض ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے شام میں یہ آٹھواں بڑا حملہ کیا ہے اوراس میں میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کے لیے ہتھیاروں کے ڈپواورتحقیقی مراکز کو نشانہ بنایا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے ملک شام میں لبنان کے شمالی حصے میں کئی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے اورشہرمسیاف سمیت اس کے نواحی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے کوئی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
شامی سرکاری نشریاتی ادارے کےمطابق صہیونی دشمن نے لبنان کے شمال سے فضائی جارحیت کا آغاز کیا تھا اور وسطی خطے میں واقع کچھ مقامات کو نشانہ بنایا تاہم شامی فوج کےفضائی دفاعی نظام کو فعال کیا گیا جس نے صوبہ حماہ پر متعدد میزائلوں کوہدف پر گرنے سے قبل ہوا میں ہی ناکام بنادیا۔
واضح رہے کہ رواں سال قابض ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے شام میں یہ آٹھواں بڑا حملہ کیا ہے اوراس میں میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کے لیے ہتھیاروں کے ڈپواورتحقیقی مراکز کو نشانہ بنایا گیاہے۔
قابض صہیونی ریاست اسرائیل نے شام میں وقفے وقفے سے ان فضائی حملوں پر شاذ و نادر ہی کوئی تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے 2011 سے اب تک سیکڑوں کی تعداد میں حملوں کا اعتراف کیا ہے۔