(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بحریہ کی جانب سے فلسطینی مچھیروں پر براہ راست فائرنگ اور بارودی گولوں سے حملے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دو کشتیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب کے قریب قابض ریاست اسرائیل کی صہیونی فوج نے غزہ کےمحصور علاقے میں متعین کردہ حدود میں سمندرسے روزگار حاصل کر نے والے 25 کے قریب فلسطینی ماہی گیروں پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ سمندری حدود کے اندر مچھلیاں پکڑرہے تھے۔
صہیونی بحریہ کی جانب سے فلسطینی مچھیروں پربراہراست فائرنگ اور بارودی گولوں سے حملے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دو کشتیاں مکمل طور پرتباہ ہو گئیں اور ماہی گیروں نے پانی میں کود کر اپنی جانیں بچائیں۔
زخمی ہونے والے تین ماہی گیروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
واضح رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی میں اوسلو معاہدے کے تحت تیس ناٹیکل مائیل کے اندر رہتے ہوئے مچھلیاں پکڑنے کی اجازت طے پائی تھی جس کے بعد یہ سمندری حدودکم سے کم ہوکر تین ناٹیکل مائیل تک رہ گئی ہے۔