(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزارت دفاع کے مطابق اس جدید سی ڈوم سسٹم کے ذریعے ایران اور اس کے حمایتیوں کےخلاف تحفظ کی ایک اہم پیش رفت ہو ئی ہے اور اس جانب سے خطرات کےدور تک پھیلے سلسلے کو روک دیا ہے.
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کی عسکری قیادت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک نئے بحری فضائی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے "سی ڈوم "کا نام دیا گیا ہے۔
یہ دفاعی نظام سسٹم آئرن ڈوم کا بحری ورژن ہے جسے گذشتہ ایک دہائی کے دوران غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹوں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
صہیونی وزارت دفاع کے مطابق اس جدید سی ڈوم سسٹم کے ذریعے ایران اور اس کے حمایتیوں کےخلاف تحفظ کی ایک اہم پیش رفت ہو ئی ہے اور اس جانب سے خطرات کےدور تک پھیلے سلسلے کو روک دیا ہے، یہ سسٹم کروز میزائل اور ڈرون سمیت متعدد خطرات کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔