• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کا غیر قانونی یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

اسرائیل نے بیت لحم میں قائم کردہ غیر قانونی صہیونی بستی گیلو بستی کے جنوبی ڈھلوان پر نئے ہاؤسنگ یونٹس بنانے کے لیے ایک مشترکہ معاہدہ کیا ہے

جمعہ 02-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کا غیر قانونی یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست نے عالمی برادری کی تنقید کے باوجود غیر قانونی  صہیونی بستیوں میں توسیع کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیل  نے ’گیلو‘ یہودی کالونی میں بارہ سو سے زائد نئے مکانات کی تعمیر اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے  مطابق غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے عالمی برادری کی جانب سے تنقید اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود فلسطینیوں کی زمینوں پر مسلسل قبضہ جاری رکھا ہوا ہے ، اسرائیلی  وزارت ہاؤسنگ اینڈ  لینڈ اتھارٹی نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ساتھ مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم کردہ غیر قانونی صہیونی بستی گیلو بستی کے جنوبی ڈھلوان پرنئے ہاؤسنگ یونٹس بنانے کے لیے ایک مشترکہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت صہیونی ریاست فلسطینیوں کی زمین پر بستی کو توسیع دیتے ہوئے  بارہ سو سے زائد نئے رہائشی یونٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت پہلے حصے میں منصوبے میں تیس منزلوں تک پر مشتمل  27 عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جس میں شامل پلازہ اور دفاتر شامل ہوں گے۔

دوسرے حصے میں 4 رہائشی ٹاورز شامل ہیں، جن میں سے ہرایک 20 سے 24 منزلوں پر مشتمل ہوگا۔نئے سیٹلمنٹ ایریا کو "گیلا کلفز” کہا جائے گا، کیونکہ یہ منصوبہ ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ ہے جس میں القدس کو سیٹلمنٹ بلاک سے جوڑنے والی سرنگوں کے جنوب مغرب میں سڑکوں، انفراسٹرکچر، عوامی علاقوں، پارکس، تجارتی اور روزگار کے علاقوں کی ترقی شامل ہے۔

Tags: اسرائیلیبیت لحمصہیونی بستیفلسطینگیلویہودی بستی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.