(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مکان کی مسماری کی صہیونی کارروائی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینی خاندان اور اہل علاقہ نے صہیونی فوج اور بلدیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوج کے ظالمانہ ہرہتھکنڈوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج اور بلدیاتی ادارے کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں راس العامود کے پڑوس میں ایک زیر تعمیر فلسطینی مکان پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی مالک مکان مهند الزغل اور اس کے خاندان کو زدوکوب کیا اور صہیونی بلدیہ کے بھاری بلڈوزروں کی مدد سے مکان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
مکان کی مسماری کی صہیونی کارروائی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینی خاندان اور اہل علاقہ نے صہیونی فوج اور بلدیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوج کے ظالمانہ ہرہتھکنڈوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر صہیونی فوجی کارروائی کی عکس بندی کر نے والے صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے کیمرے چھین لیے۔