(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی اسیران کے حق میں صہیونی فوجی عدالتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر نے والے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مظاہرین کی ایک بڑی تعداد کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران کےجاری کردہ بیان کےمطابق قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی شہریوں کو غیر قانونی سزاؤں میں قید رکھنے والے صہیونی زندان جن میں قید 500 سے زائد فلسطینیوں نےاپنی حراستی پالیسی کے غیر قانونی طریقے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے61ویں روزبھی اسرائیلی فوجی عدالتوں کابائیکاٹ کیا ہے۔
کمیٹی برائے فلسطینی اسیران نےاپنےبیان میں کہاہےکہ صہیونی جیلوںمیں بغیرکسی الزام یامقدمے کے سالہہ سال سےقید فلسطینیوں نےانتظامی حراست کےخلاف آوازاٹھاکر اسرائیلی فوجی عدالتوں کےبائیکاٹ کافیصلہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں نے بھی اسیران کے احتجاج میں شریک ہو کر مختلف مقامات پر مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہےتاہم اب تک قیدیوں کےاحتجاج اورعالمی دباؤکےباوجودصہیونی حکام نےمثبت ردعمل ظاہرنہیں کیاہےجس پر قیدیوں کی جانب سے احتجاج سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی اسیران کے حق میں صہیونی فوجی عدالتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر نے والے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مظاہرین کی ایک بڑی تعداد کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔