(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کا یہ بائیکاٹ گذشتہ ماہ 1 جنوری 2022 میں شروع کیا گیا تھا جس میں شامل اسیران کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اپنی غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھے جانے کے صہیونی قانون کے خلاف ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیلوں میں قید 500 سے زائد اسیران کی جانب سےاسرائیلی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف مسلسل56ویں روز بھی صہیونی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔
ذرائع نےبتایا کہ صہیونی عدالتوں کے خلاف فلسطینی اسیران کا یہ بائیکاٹ گذشتہ ماہ 1 جنوری 2022 میں شروع کیا گیا تھا جس میں شامل اسیران کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اپنی غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھے جانے کے صہیونی قانون کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی اسیران کے اس احتجاج میں اب صہیونی بدنام زمانہ مجیدو جیل میں بیمار فلسطینی اسیران نےبھی اس احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ادویات لینے سے انکار کر کےبائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ تمام بے گناہ فلسطینیوں کو صہیونی زندانوں سے فوری رہائی دی جائے۔