(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبررساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کے احتجاج اورعالمی دباؤکےباوجودصہیونی حکام نےمثبت ردعمل ظاہرنہیں کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں نے بھی اپنے احتجاج سے پیچھے نہ ہٹنے کااعلان کر دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیشن برائے اسیران کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی شہریوں کو غیر قانونی سزائیں دینے کے لیے قائم صہیونی زندان جن میں قید 500 سے زائد فلسطینیوں نےاپنی حراستی پالیسی کے غیر قانیونی طریقے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے46ویں روزبھی صہیونی عدالتوں کابائیکاٹ کیا ہے۔
فلسطینی کمیشن نےاپنےبیان میں کہاہےکہ صہیونی جیلوںمیں بغیرکسی الزام یامقدمےکےسالہہ سال سےقیدفلسطینیوں نےانتظامی حراست کےخلاف آواز اٹھاکر اسرائیلی فوجی عدالتوں کےبائیکاٹ کافیصلہ کیا تاہم قیدیوں کےاحتجاج اورعالمی دباؤکےباوجودصہیونی حکام نےمثبت ردعمل ظاہرنہیں کیاہےجس پر قیدیوں کی جانب سے احتجاج سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور قیدیوں کی اس مہم کوتقویت دینےکےلیےسیاسی اورسفارتی کوششوں کےساتھ ساتھ عوامی سطح پربھی زبر دست تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔