(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں قابض فوج نے درجنوں فلسطینی دکانداروں کو تشدد کیا اور دکانیں لوٹ لیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے جنوبی علاقے میں قابض صہیونی فوج نے درجنوں فلسطینی دکانداروں پر صہیونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے الزام میں وحشیانہ تشدد کیا اور ان کی دکانوں کا سامان لوٹ کر دکانوں کو سِیل کر دیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج مختلف بہانوں سے فلسطینیوں پر بے بنیاد سنگین الزامات لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور ان کی املاک کو کھلے عام نقصان پہنچاتےہیں جس کے خلاف کوئی قانونی ادارہ فلسطینیوں کے حق میں ان کا ساتھ نہیں دیتا۔