(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی کمیٹی کےعہدیدار راتب الجبور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی آباد کاروں نےایک ایک باغ سے زیتون کے 300 کے قریب درخت اکھاڑ پھینکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں سلفیت، مسافر یطا، الخلیل میں کفر عدیک میں درجنوں مقامات پر صہیونیشر پسندوں نے متعدد زیتون کے درخت کاٹ ڈالے جس کے نتیجے میں فلسطینی ملکیتی باغ کے مالکان اوران زمینوں پرکام کر نے والے کاشتکاروں نے صہیونی آبادکاروں کے خلاف احتجاج کیا۔
صہیونی آبادکاری پرنظر رکھنے والی فلسطینی کمیٹی کےعہدیدارراتب الجبور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی آباد کاروں نےایک ایک باغ سے زیتون کے 300 کے قریب درخت اکھاڑ پھینکے اور اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی سرپرستی میں فلسطینی مزدوروں کے کھیتی باڑی کے اوزار ضبط کر لیے۔