(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں 700،000 سے زائد اسرائیلی آبادکار بین الاقوامی قوانین بالخصوص چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی بستیوں میں مقیم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند آبادکاروں کے ایک منظم گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں بروین کے علاقے میں ایک رہائشی فلسطینی ام ایمن الصوفی کے گھر پر حملہ کیا اور دو گاڑیوںسمیت ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور ان کے ملکیتی زیتون کے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ ڈالا ۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ مکان کئی بار آباد کاروں کے حملوں کی زد میں رہا ہے، تاکہ اس کے رہائشیوں کو اسے چھوڑنے پر مجبور کیا جائے ، کیونکہ یہ فلسطین کی زمین پر بنائی گئی غیر قانونی اسرائیلی بستی یتظار کی بستی کے قریب واحد گھر ہے۔ آباد کاروں نے گھر کی کھڑکیاں بھی توڑ ڈالیں اور رہائشیوں کو زدوکوب کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں 700،000 سے زائد اسرائیلی آبادکار بین الاقوامی قوانین بالخصوص چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی بستیوں میں مقیم ہیں۔