(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کی پرچم بردار مارچ الاسباط دروازے کے قریب اس جگہ سے گزرے گی جہاں 2 روز قبل فلسطینیوں اور صہیونی آباد کاروں کے درمیان تصادم میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں پرانے شہر سے یہودی پرچم بردار ریلی کیلیے درخواست جمع کرادی گئی ہے جس کے بعد القدس میں فلسطینیوں اور صہیونی آبادکارں کے درمیان پہلے سے جاری کشیدگی میں اضافے کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
صہیونی پولیس کے مطابق اسرائیلی دائیں بازو کی مذہبی جماعت کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ(کینسٹ) ایتمار بن گویر نے اپنے حامیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مغرب کے وقت جمع ہونے کی دعوت دی ہےجس میں صہیونی خودمختاری کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور مارچ کا اہتمام ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کی پرچم بردار مارچ الاسباط دروازے کے قریب اس جگہ سے گزرے گی جہاں 2 روز قبل فلسطینیوں اور صہیونی آباد کاروں کے درمیان تصادم میں کئی لوگ زخمی ہوئے جبکہ قابض فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔