(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قصبے کے کونسلر نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نےتباہ شدہ گاڑیوں پر پینٹ کے ذریعے عرب مخالف نسل پرستانہ نعرے، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ اسٹار آف ڈیوڈ کا اسپرے بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے شمال میں واقع قصبے قیرہ میں صہیونی شر پسندوں نے فلسطینیوں کی ملکیتی گاڑیوں کے ٹائروں کو کاٹ کر ناکارہ بنادیا جبکہ سپرے سے پینٹ سے انکی گاڑیوں پر عرب مخالف نعرے لکھ کر فرار ہو گئے۔
قیرہ قصبے کے کونسل کے سربراہ اشرف زیادہ نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے علی الصبح قصبے کا رخ کیا اور فلسطینی رہائشیوں کی سات گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کر کے ٹائروں کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے نشانہ بننے والی گاڑیوں پر پینٹ شدہ عرب مخالف نسل پرستانہ نعرے، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ اسٹار آف ڈیوڈ کا اسپرے بھی کیا۔
سلفیت کے گورنر عبداللہ کمیل نے بھی سلفیت کے دیہات میں تحفظاتی کمیٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے کردار کو دوبارہ فعال کریں، اور متنبہ کیا کہ آباد کاروں پر حملے بڑھ رہے ہیں۔