(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے بیان کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں جنوب مشرقی علاقے عرابہ میں نبع الما کے مقام پر فلسطینیوں پر حملہ کیا اور متعدد افراد کو لاٹھیوں اور پتھروں سے زخمی کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسندوں کے منظم گروہ کی جانب سے نابلس کے قریوط کے علاقے میں ایک بار پھر مقامی فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی املاک تباہ کیں۔
عینی شاہدین کے بیان کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے جنوب مشرقی علاقے عرابہ میں نبع الما کے مقام پر فلسطینیوں پر حملہ کیا اور متعدد افراد کو لاٹھیوں اور پتھروں سے زخمی کیا جبکہ موقع پر موجود صہیونی اہلکاروں نے آبادکاروں کی اس پرتشدد کارروائی کو روکنے کے بجائے انہیں فلسطینیوں پر تشدد کے موقع فراہم کیے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری بری طرح زخمی ہوگئے۔
صہیونی آبادکاروں کی سرپرستی کر نے کے باعث آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کے شیشے توڑ ڈالے جبکہ گاڑیوں اور دیواروں پر بھی نسل پرستانہ نعرے لکھ کر اشتعال انگیزی پھیلائی جس پر فلسطینی باشندوں اور آبادکاروں کے مابین بدترین تصادم ہوا اور 8 کے قریب صہیونی شر پسند بھی زخمی ہو ئےتاہم قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم برسائے۔
صہیونی آبادکاروں کے فلسطینی باشندوں پر حملے کے نتیجے میں 25 کے قریب شہریوں کو قریبی ہسپتال لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے البتہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 7 افراد کے سر اورجسم کے دیگر اعضاء پر حساس نوعیت کی چوٹیں آئیں ہیں ۔