(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے باغ کو چاروں جانب سے گھیر کر اسے آگ لگادی اور یہ کارروائی اتنی تیزی سے ہوئی کہ فلسطینی مزدوروں کوتیزی سے پھیلنے والی آگ سے علاقے کو بچانہ نا ممکن ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے سلفیت کے مشرق میں واقع ایک قصبہ الیوسف میں قابض صہیونی آباد کاروں نےفلسطینیوں کے ملکیتی ایک باغ پر دھا وا بول کر زیتون کے 200سے زائدپھلدار درختوں کو آگ لگاڈالی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ان درختوں کی مکمل تباہی ہو ئی اور کاشت کی زمین بھی بری طرح سے متاثر ہو ئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے باغ کو چاروں جانب سے گھیر کر اسے آگ لگادی اور یہ کارروائی اتنی تیزی سے ہوئی کہ فلسطینی مزدوروں کوتیزی سے پھیلنے والی آگ سے علاقے کو بچانہ نا ممکن ہو گیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادکار فلسطینیوں کی زمینوں پر خاص طور پر زیتون کے درختوں اور پودوں کو نشانہ بناتے ہیں جو کہ فلسطینی باشندوں کےگزر اوقات کا ایک بنیادی ذریعہ بھی سمجھا جاتاہے۔