(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق صہیونی تنظیم کے رکن کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد القدس کوفتح کرنا ہے، مسجد اقصیٰ جانے کیلیے ہم اپنے کپڑے، ٹوپی اورتمام شناختی علامات مسلمانوں جیسی کرکے ان مقامات پر بھی اپنی عبادت کر تے ہیں جہاں ہمیں روکا جاتا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی شرپسند عناصر کی جانب سے قبلہ اول پر دھاوؤں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی تاحال نہ رک سکی اور صہیونی شرپسند عناصر مسجد اقصیٰ میں باآسانی پہنچنے کے لیے اب مسلمانوں جیسا حلیہ بناکر داخل ہو رہے ہیں۔
صہیونی آبادکاروں کی ان حرکات کے بعدمسلمانوں کی جانب سے صہیونی آبادکاروں کو مقدس مقامات پر آسانی سے پہنچنے میں دشواری کا سامنا نہیں ہوتابعد ازاں صہیونی فوج کی سرپرستی حاصل کر تے ہوئے صہیونی آبادکاران مقامات پر اپنی من مانیاں کر تے دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انتہاپسند صہیونی تنظیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کوفتح کرنا ہے جس پرہمارا حق ہےمسجد اقصیٰ جانے کے لئے ہم اپنے کپڑے، ٹوپی اورتمام دیگرشناختی علامات مسلمانوں جیسی کرتے ہیں جبکہ ان مقامات پر بھی اپنی عبادت کر تے ہیں جہاں ہمیں روکا جاتا ہے اور مسلمانوں کو عبادت کی اجازت ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سےمذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے آبادکاروں کے اس نئے ہتھکنڈوں کی وجہ سے شدید غصے کا اظہارکیا جارہا ہےاور ان کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مقدس مقام پرعبادت کے حق کوخطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔