• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی آباد کار نے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

منگل 10-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی آباد کار نے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض صہیونی فوجیوں نے چارفلسطینی باشندوں کو بےرحمی سے شہید کردیا ہے جبکہ درجنوں کو زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

غیر قانونی قابض صہیونی ریاست کے عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق گذشتہ روزایک غیر قانونی صہیونی آباد کار نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم میں تیکوہ نامی غیر قانونی صہیونی بستی کے قریب چار فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں ایک فلسطینی 18 سالہ معتصم محمد عطا اللہ موقع پر شہید  ہوگیا جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔

صہیونی آبادکار کے حوالےسے نیوز پورٹل نےلکھا ہے کہ چاروں فلسطینیوں پرغیر قانونی صہیونی بستی میں زبرستی گھسنے سے روکنے پر فائرنگ کی، ذرائع کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقع میں معتصم محمد عطا اللہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ دیگرتین شدید زخمی ہوگئے ہیں، قابض فوج کی جانب  سے غیر قانونی بستی میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے 18 سالہ معتصم محمد عطا اللہ  کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے گاؤں حرملہ کا رہائشی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام کو شہید ہونے والے نوجوان عطااللہ سے قبل بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض صہیونی فوجیوں نے چارفلسطینی باشندوں کو بےرحمی سے شہید کردیا ہے جبکہ درجنوں کو زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Tags: بیت لحمتیکوہجنوبی مقبوضہ مغربی کنارہغیر قانونی قابض صہیونی ریاستفلسطینی وزارت صحت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.