(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکرٹری اقوام متحدہ نے صہیونی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی ختم کرنے اور امن وامان قائم رکھنے پر زور دیا ۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے حوالے سے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل وزیراعظم یائر کیپڈ اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔
گوتیریس نے صیہونی وزیر اعظم کو ’’کشیدگی کو کم کرنے، اشتعال انگیزیوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ بیت المقدس خاص طور پر ارد گرد کے علاقے میں امن برقرار رکھنے کے زیر مقصد بات چیت کی ہے۔
‘‘ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل نے "متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ معاہدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
” سکریٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے ایک دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ گوتیریس نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بھی اسی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی کو کم کرنے اور اشتعال انگیزی کو ختم کرنے کی کوششوں اور خاص طور پر علاقے کے مقدس مقامات کے تحفظ کے بارے میں بات کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں پر حملوں میں غیر معمولی شدت دیکھنے میں آئی ہے ۔