• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی ہم منصب سے خفیہ ملاقات، لیبائی وزیر خارجہ  زیر تفتیش، کام سے روک دیا گیا

المنقوش کے بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، وہ تحقیقات مکمل ہونے تک ملک کو چھوڑ کر نہیں جاسکتی

پیر 28-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صیہونی ہم منصب سے خفیہ ملاقات، لیبائی وزیر خارجہ  زیر تفتیش، کام سے روک دیا گیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ نجلاء المنقوش کی گذشتہ ہفتے اٹلی میں اسرائیلی وزیرخارجہ سے خفیہ ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد لیبیا کے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز المنقوش کی غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  وزیر خارجہ یوسی کوہن سے اٹلی میں خفیہ ملاقات کی خبر کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ راہ رسم بڑھانے اور صہیونی غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے نجلاء المنقوش کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب لیبیا کی قومی وحدت حکومت کے سربراہ عبد الحمید الدبیبہ نے وزیر خارجہ نجلہ المنقوش کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتای اہے کہ کہ انھیں کام سے معطل کر دیا اور انہیں تحقیقات کے لیے بھیج دیاگیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ طرابلس میں لیبیا کی داخلی سلامتی ایجنسی نے المنقوش کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا جن کے سفر پر پابندی ہے جو تحقیقات مکمل ہونے تک ملک کو چھوڑ کر نہیں جاسکتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ  المنقوش کو عہدے سے وقتی طورپر ہٹانے کا فیصلہ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کے روز ایک بیان میں انکشاف کرنے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ان کی اسرائیلی وزیرخارجہ یوسی کوہن سے خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا گیا تھا-

Tags: اسرائیلیصیہونیعبد الحمید الدبیبہلیبالیبائی وزیریوسی کوہن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.