• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سعودی عرب کے اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر ضرور آئیں گے، یائر لیپد

منگل 31-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سعودی عرب کے اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر ضرور آئیں گے، یائر لیپد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اس وقت سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں، سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مارچ میں کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو ایک ’’ممکنہ اتحادی‘‘کے طور پر دیکھتا ہے تاہم یہ واضح کیا ہے  کہ اس سےقبل متعدد مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیرخارجہ یائرلیپد نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگرچہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےمیں ایک ’’طویل اورمحتاط‘‘وقت درکار ہے تاہم  یقین ہے کہ یہ عمل ضرور ہوگا۔

صہیونی وزیرخارجہ نے کہا کہ ’’ہمیں یقین ہے،سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل ممکن ہے۔ یہ ہمارے مفاد میں ہے۔ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ابراہیم معاہدے کے بعد یہ اگلا قدم ہے اور وہ یہ کہ ایک طویل اورمحتاط عمل کے بارے میں بات کی جائے گی جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات  اور بحرین کی طرح سعودی عرب بھی سفارتی تعلقات  قائم ہونگے،اسرائیل امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر سعودیہ کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مقصد سےکام کررہا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مارچ میں کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو ایک ’’ممکنہ اتحادی‘‘کے طور پر دیکھتا ہے تاہم یہ واضح کیا ہے  کہ اس سےقبل متعدد مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags: اسرائیلامریکاسعودی عربشہزادہ محمد بن سلمانقابض صہیونی ریاست اسرائیلیائر لیپد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.